مگرمچھوں کے جھگڑے میں خوفناک چیخ پکار

June 06, 2020


امریکی ریاست فلوریڈا میں دو خوفناک مگرمچھ لڑتے ہوئے ایک گھر کے دروازے تک پہنچ گئے،مگرمچھوں کی لڑائی نے مکینوں کی چیخیں نکال دیں۔

امریکی شہری سوئی گیسل نے بتایا کہ ریاست فلوریڈا کے علاقے فورٹ میسرز میں واقع گھر میں اپنے شوہر کے ہمراہ تھی کہ اچانک ہم نے اپنے مین گیٹ پر شور شرابے کی آوازیں سنی، جیسے کوئی جھگڑ رہا ہو۔

شور شرابا زیادہ بڑھا تو میرے شوہر نے کھڑکی سے باہر جھانکا اور بتایا کہ کچھ جنگلی جانور (مگرمچھ) مہمان بن کر آئے ہیں۔

سوئی گیسل نے بتایا کہ دونوں مگرمچھ بیس منٹ تک میرے دروازے پر لڑتے رہے پھر خود ہی چلے گئے، لیکن میں نے ان کی خوفناک لڑائی کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔