ناتھا خان گوٹھ سے 6سالہ بچے کی لاش ملی

June 07, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود ناتھا خان گوٹھ مردان چوک مزکری مسجد کے قریب مکان نمبر D112سے معصوم بچے کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کےلئے اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق6سالہ ایان ولد زاہد چند گھنٹے قبل ناتھا خان گوٹھ سے لاپتہ ہوا تھا، بعد ازاں اسکی لاش بھی ناتھا خان گوٹھ سے ہی ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین ناظم آباد میں رہائش پزیر ہیں۔