انشا شمارہ نمبر101،102

June 14, 2020

مدیر: پروفیسر صفدر علی انشاؔ

صفحات: 208،قیمت: 100 روپے

ناشر:کیفِ ادب، گلشنِ اقبال، کراچی۔

ایک معیاری ادبی پرچے کا پابندی سے اجراء ہر لحاظ سے ایک کارِ مستحسن ہےاور ’’انشا‘‘ کے مدیر پروفیسر صفدر علی انشاؔاس بات پر یقینا سراہے جانے کے قابل ہیں کہ وہ انشا کی اشاعت کو چھبیسویں برس میں داخل کرچُکے ہیں۔ گزشتہ شماروں کی طرح زیرِنظر شمارے میں بھی ادب دوستوں کے ذوقِ سُخن کی تسکین کے لیے وقیع مضامین، نظمیں، غزلیں، کتابوں پر تبصرے، خاکے، افسانے، خطوط اور نوادرات شامل ہیں۔