کورونا احتیاط؛ فارمولا ون ریس کے ورچوئل مقابلے

June 08, 2020

کورونا احتیاط؛ فارمولہ ون کا ریس کے ورچوئل مقابلے کا انعقاد

کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر میں ورچوئل موٹر اسپورٹس کا میلہ سج گیا۔

آذربائیجان ورچوئل گراں پری کا ٹائٹل تیسری بار جارج رسل نے اپنے نام کرلیا۔

موذی وائرس کے پیش نظر موٹر اسپورٹس کے شیدائیوں کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے فارمولا ون سرکٹ کا آن لائن مقابلہ ہوا۔

جس میں بھی تیز رفتاری اور مشکل ڈرائیونگ کی مہارتیں نظر آئیں۔

آذربائیجان گراں پری میں فراٹے بھرتی کاروں کے اسٹائل جاذب نظر، تیز رفتاری پر کنٹرول اور آگے نکلنے کے جذبے نے ایونٹ کو دلچسپ بنا دیا،کئی گاڑیوں کی ٹکریں ہوتی ہوتی بھی بچیں۔