رانا عابد حسین کی یونس خان کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر ہونے پر مبارکباد

June 10, 2020

جاپان کی معروف کاروباری تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ بطور کرکٹر یونس خان کا قد ان کو دیئے جانے والے عہدے سے بہت بڑا ہے لیکن پھر بھی پی سی بی کی جانب سے یونس خان کو ابتدائی طور پر بیٹنگ کوچ کا عہدہ دیا جانا لائق تحسین عمل ہے۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ انہوں نے یونس خان کو جاپان آنے کی دعوت دی ہے تاکہ جاپان میں بڑی ہونے والی نئی نسل کو کرکٹ کی تربیت فراہم کی جائے لیکن اب انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی اہم ذمہ داری ملنے کے بعد یونس خان کا دورہ جاپان اب ملتوی کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یونس خان کی کوچنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن میں بہتری آئے گی اور پاکستان برطانیہ کے دورے سے کامیاب لوٹے گا۔

رانا عابد حسین نے بتایا کہ انہوں نے فون کے ذریعے یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔