کراچی، سراج الحق نے اسپتال میں زیرعلاج منورحسن کی عیادت کی

June 14, 2020

کراچی( اسٹاف رپوٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مقامی اسپتال میں زیر علاج سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن،سیکریٹری عبدالوہاب، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری دیگر بھی موجود تھے۔