کھلاڑی یو ایس اوپن نیویارک میں کرانے کے خلاف ہوگئے

June 14, 2020

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے اکثر کھلاڑی 31 اگست سے شیڈول یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نیویارک میں کرانے کے خلاف ہوگئے ہیں۔

سربیا کے عالمی نمبر ایک ٹینس کے کھلاڑی نوواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی نیویارک میں کھیلنے کے حوالے سے منفی رائے رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی یو ایس اوپن کے بجائے کلے کورٹ ٹینس کو ترجیح دے سکتے ہیں، یو ایس اوپن کے لیے ہمیں ائیرپورٹ کےہوٹل میں ہی سونا پڑے گا۔

نوواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر ہفتے دو یا تین مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹ ہو گا، کلب میں اپنے ساتھ صرف ایک شخص لانا ناممکن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کوچ، فٹنس ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کی ہر وقت ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن 31 اگست سے شیڈول ہے، آئندہ ہفتے ایونٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔