اسد عمر اپنی نااہلی کا بھی اعتراف کریں،آصف کرمانی

June 15, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اسد عمر کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کی پیشین گوئی کے ساتھ ساتھ اپنی نالائقی اور نااہلی کا بھی اعتراف کریں- ان جیسے افلاطونوں نے مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کر کے عوام کو موت کے منہ میں دھکیلا-