کورونا وائرس سے احتیاط، اٹلی میں انوکھا ریسٹورنٹ تیار

June 19, 2020

کورونا وائرس سے احتیاط، اٹلی میں انوکھا ریسٹورنٹ تیار

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعدد ممالک میں سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ریسٹورینٹس کھول دیے گئے ہیں۔

لیکن اٹلی کے ٹاؤن Todi میں ایک جوڑے نے اس صورتحال سے فائدہ اُٹھایا اور اپنی پانچ ہزار اسکوائر میٹر درختوں سے لدی ہری بھری پراپرٹی پر انوکھا ریسٹورنٹ بنانے کی ٹھانی۔ ولیریو اینڈری (Valerio Andrei) نامی شخص اور اسکی بیوی سلویا (Silvia) نے درخت کے تنوں پر منفرد ریسٹورنٹ بنایا۔

اس انوکھے ریسٹورنٹ میں ایک وقت میں صرف ایک فیملی کھانا کھا سکتی ہے جبکہ کھانا چرخی کے ذریعے کسٹمر تک کھانا پہنچایا جاتا ہے۔