بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ستمبر میں کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے پر امید

June 21, 2020

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ عالمگیر وبا کورونا کے باعث معطل کرکٹ کی سرگرمیاں ستمبر میں شروع کرنے کے لیے پر امید ہے۔

ڈائریکٹر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) محبوب الانعام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ابھی جاری ہے میچز کے لیے حتمی تاریخ دینا مشکل ہے۔

ڈائریکٹر بی سی بی نے کہا کہ امید ہے ستمبر میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہوسکے گی، اس وقت کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کی کسی طور اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا، بنگلا دیش کے تین سابق اور موجودہ کرکٹرز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔