پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

June 21, 2020

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 21 جون کو یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

گزشتہ چھ سالوں سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد جسمانی فٹنس کے اس دن کو بھرپور طریقے سے منارہے ہیں۔ دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہر سال 21 جون کو عالمی یوگا ڈے منانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہر سال یہ دن منایا جاتا ہے۔

یوگا جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے جس کا مقصد جسم کو ذہنی طور پر یکجا کرنا ہے۔ اس دن کو منانے کا مطالبہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ سے کیا تھا۔

بھارت میں یوگا کی تاریخ چھ ہزار سال پرانی ہے، یوگا اب پاکستان میں بھی مقبول ہو رہا ہے۔ یوگا کرنے والے پاکستانی اسے کئی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

پاکستان، امریکا، برطانیہ، جاپان، بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج کے دن یوگا کے خصوصی ایونٹ منعقد کیے جائیں گے۔