بہادر بس ڈرائیور کا ناقابل یقین کارنامہ

June 22, 2020


یورپی ملک ہنگری میں بہادر بس ڈرائیور نے معمر خاتون کو ڈاکو کے ہاتھوں لٹنے سے بچا لیا۔

یہ واقعہ ہنگری کے شہر مسکولک میں پیش آیا، چور نے راہ چلتی بوڑھی خاتون پر حملہ کیا اور اس کے ہاتھوں سے بیگ چھیننے کی کوشش کی۔

اتفاقاً بس ڈرائیور جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور اپنی بس روک کر خاتون کی مدد کی، ڈرائیور کے دھکا دینے اور سخت مزاحمت کرنے پر لٹیرا فرار ہوگیا، بعد ازاں معمر عورت کو اپنی بس میں بیٹھا کر اسے منزل تک پہنچایا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 27 سالہ ملزم کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا۔