کراچی: بحیرہ عرب میں نچلی سطح کا ہوا کا کم دباؤ موجود ہے

June 24, 2020

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں نچلی سطح کاہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں نچلی سطح کاہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ہوا کا دباؤ زمین سے 5000 فٹ کی بلندی پر موجود ہے۔

ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر بھر میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق نہیں چل رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے سے شہر کے موسم میں بہتری کا امکان ہے جبکہ جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔