رینٹل پاور ریفرنس، پرویز اشرف اور شوکت ترین بری

June 25, 2020


اسلام آبادکی احتساب عدالت نے رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیرِاعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیرِخزانہ شوکت ترین کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیرِخزانہ شوکت ترین کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔ رینٹل پاور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف پر فردِ جرم عائد

عدالت نے بریت کی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے راجہ پرویز اشرف اور شوکت ترین کو ساہو وال رینٹل پاور ریفرنس سے بری کیا گیا ہے

ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا، ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈی نینس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ساہو وال ریفرنس میں 10 ملزمان کو بری کیا ہے۔

عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا، اس لیے کیس نہیں بنتا۔