• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینٹل پاور ریفرنس،راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد، 7 اگست کو دوبارہ طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کر تے ہوئے 7 اگست کو راجہ پرویز اشرف کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،راجہ پرویز اشرف پر ریشما اور گلف پاور پروجیکٹ پر براہ راست فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم راجا پرویز اشرف نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔
تازہ ترین