تمام ایئر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی، معید یوسف

June 25, 2020


معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ تمام ائرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 27 جون سے جو مسافر پاکستان سےباہر جائے گا تو ایئرپورٹ پراس کی اسکریننگ کی جائےگی۔

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان سےباہر جانےوالے اگر بیمار ہیں یا ان میں علامات ہیں تو وہ ایئرپورٹ نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ پاکستان سے جانے والے ہر مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو، پاکستان سے بیرون ملک جانے والے کچھ افرادمیں کورونا مثبت آیا ہے، جس پر کچھ ممالک کے تحفظات ہیں۔

معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستانی بڑی تعداد میں پاکستان واپس آرہے ہیں، وزیراعظم کی بھی ہدایات ہیں کہ بیرون ملک میں پھنسے محنت کشوں کو ترجیحی بنیادوں پر واپس لایا جائے۔