کوٹری،حکومت سندھ کا حلیم عادل شیخ کے خاندان کے خلاف گھیرا تنگ

June 26, 2020

کوٹری (رپورٹ /مستقیم خان)حکومت سندھ کا حلیم عادل شیخ کے خاندان کے خلاف گھیرا تنگ۔وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سپرہائی وے پر قائم سیون ہل اور پام ڈریم ہاوسنگ اسکیموں جو مبینہ طورپر حلیم عادل شیخ کے قریبی عزیزوں کی بتائی جاتی ہے تحقیقات کے حکم کے بعد ملیر اینٹی کرپشن 4کا جمعرات کے روز جامشورو میں قائم سیون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA)کے مین سیکریٹریٹ پر چھاپہ ،ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش ،افسران کی عدم موجودگی کے سبب اینٹی کرپشن حکام نے ڈائریکٹر جنرل ،پروجیکٹ ڈائریکٹر ،ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ ،لینڈ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ اور اکاوئنٹس سمیت مکمل سیکریٹریٹ کو سیل کردیا گیا ہے ۔