مریم بی بی کو صبح دوپہر شام جھوٹ بولنا پڑتا ہے، شہباز گل

June 26, 2020

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ آپ کی ہمت مریم بی بی آپ کو صبح، دوپہر، شام جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کےمعاونِ خصوصی شہباز گِل نے احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے بیانات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سارا چور ٹبر ملک سے باہر بیٹھا ہے اور آپ یہاں پر جھوٹ بلوانے کے لیے ہیں، مریم صفدر صاحبہ خاموش کیوں ہیں، انہیں این آر او تو کوئی ملنا نہیں۔

شہباز گِل نے مزید کہا کہ چچا بھتیجی پارٹی کی صدارت پر لڑ رہے ہیں، آپ کے لیڈران کی چوری کی داستانیں تو پوری دنیا میں نقش ہیں، اپنے کرپشن کے کیسز پر بھی کبھی روشنی ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مرتضیٰ وہاب کا شہباز گل پر جوابی وار

انہوں نے یہ بھی کہا کہ احسن صاحب آپ کے فرنٹ مین جاوید صادق کے بارے میں قوم جاننا چاہتی ہے، جاوید صادق کون ہے؟ نوازشریف اور احسن اقبال کا اس کے ساتھ کیا تعلق ہے۔