• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر تحقیقاتی رپورٹ، شہباز گل کا اپوزیشن کے اعتراض پر جواب


معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے شوگر تحقیقاتی رپورٹ پر اپوزیشن کے اعتراض کا جواب دے دیا۔

شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرٹ پر شوگر تحقیقات کا حکم اور مکمل ہوتے ہی پبلک کرنا عمران خان کا ہی کریڈٹ ہے، رپورٹ آنے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ سکتے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اُلٹے بھی لٹک جائیں تو عمران خان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتے۔ شہباز گل نے کہا کہ 27 ارب کی سبسڈی صرف ن لیگ دور میں دی گئی جس سے آپ کے صاحبزادے مستفید ہوئے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کیا فرزند زرداری کی سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو 9 ارب کی سبسڈی نہیں دی؟ اور کیا شہباز شریف صاحب آپ نے اپنے ہونہار اشتہاری فرزند کو سبسڈی نہیں دی تھی؟

کیا فرزند ارجمند کی شوگر ملز نے رپورٹڈ اور نان رپورٹڈ سیلز کے الگ الگ فولڈز نہیں بنار کھےتھے؟ آپ نے ٹیکس کے لیے دکھائی جانے والی سیلز الگ اور بلیک مارکیٹ والی سیلز الگ دکھائیں۔ مکاری کے باوجود آپ کی چوری پکڑی گئی جیسے کیلبری، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ میں پکڑی گئی تھی۔

شہباز گل نے کہا کہ اپنے گھر یعنی سلمان شہباز اور اومنی گروپ کو دی گئی سبسڈی بابرکت اور حلال تھی؟ اربوں کی سبسڈی کے باوجود اپنے دور میں آپ کو انکوائری کمیشن بنانے کا خیال کیوں نہ آیا؟

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی اسکینڈل میں بھی ناقابل تردید ثبوت دیکھ کر آپ کی بے چینی دیدنی تھی۔ اُن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بدولت پاکستان نے یہ دن دیکھا کہ بڑے بڑے کارٹلزکے خلاف رپورٹ پبلک ہوئی۔ 

تازہ ترین