سید منور حسن کے انتقال پر سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

June 26, 2020

جماعت اسلامی کے سابق امیرسید منور حسن کے انتقال پر صدر مملکت عارف علوی اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

منور حسن کے انتقال پر پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزیر فیاض چوہان، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالہٰی، مونس الہٰی اور اسفندیار ولی نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔

تعزیتی پیغامات میں سیاسی شخصیات کا کہنا تھا کہ سید منور حسن ایک انقلابی اور متحرک شخصیت کے مالک تھے، وہ اسلامی نظام کے قیام اور اقامت دین کے لئے سرگرم عمل رہے ،ان کی دینی، ملی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔