وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو قائد قلت قرار دیدیا

June 26, 2020

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو قائد قلت قرار دیدیا۔

صوبائی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنالیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میں سمجھ کی قلت ہے، دوراندیشی کی قلت ہے، کل دیکھ لیا خارجہ پالیسی کی قلت ہے۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان میں صبر و فہم اور مستقل مزاجی کی قلت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ حکمران جماعت تحریک انصاف میں انصاف کی قلت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا وقت ختم ہوچکا ہم عوام کی خدمت کرتے تھے اور کریں گے۔