چینی کے بعد پٹرول مافیا بھی جیت گیا، شہباز شریف

June 26, 2020


شہباز شریف نے حکومت کی طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ چینی کے بعد پٹرول مافیا بھی جیت گیا اور عوام ہار گئے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین 33 فیصد اضافہ ’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں چینی کے بعد پیٹرول مافیا کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ چینی کے بعد پٹرول مافیا بھی جیت گیا اور عوام ہار گئے، حکومت مافیاز کی سب سے بڑی حمایتی ثابت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کے معاملے میں بھی چینی چوری والی واردات دہرائی گئی۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا کہ یہ ظالموں، بے حسوں اور نااہلوں کی حکومت ہے۔