ایس او پیز پر عمل کرنا ہم سب پر لازم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

June 27, 2020

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیروں کو ہاتھوں سے جانے نہ دیں، ایس او پیز پر عمل کرنا ہم سب پر لازم ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11901 ٹیسٹ کئے گئے، 1949 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے، اب تک 426149 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبے بھر میں 78267 کیسز ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض انتقال کرگئے، اب تک 1243 مریض انتقال کرچکے ہیں، صوبے میں اس وقت تک 1452 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اس وقت 43444 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 33580 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 32127 گھروں میں اور 78 آئسولیشن سینٹرز پر ہیں، 1375 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اس وقت 696 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،آج 116 مریض وینٹی لینٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج 1139 نئے کیسز آئے ہیں، ضلع شرقی 473، ضلع جنوبی 203، ضلع وسطی 165، ضلع کورنگی 134، ضلع ملیر 89 اور ضلع غربی 75 نئے کیسز سامنے آئے۔

سندھ کے دیگر شہروں کی کورونا صورتحال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد 99، گھوٹکی 93، خیرپور 68، سکھر 54، شکارپور 46، شہید بینظیرآباد 45، سانگھڑ 32، میرپورخاص 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ 25، جامشورو 17، نوشہروفیروز 16، دادو 1، بدین 12، کشمور 9، عمرکوٹ 7، سجاول 6، ٹنڈوالہیار اور جیکب آباد میں 3-3، ٹنڈو محمد خان 2، مٹیاری 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔