پی ٹی آئی ایم این اے نے اپنی پارٹی کے ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

June 27, 2020

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے اپنی ہی جماعت کے ایم پی اے عباس جعفری پر مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

اسلم خان نے صوبائی اسمبلی کے ایم پی اے عباس جعفری کا چیک باؤنس ہونے پر تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

پولیس نے اسلم خان کی درخواست پر عباس جعفری کے خلاف مقدمہ در ج کردیا۔

یہ بھی پڑھیے : پی ٹی آئی کے ایم این اے کی اسمگلنگ کيس میں ضمانت

اسلم خان کا کہنا ہے کہ عباس جعفری نے انہیں الیکشن فنڈز کے لیے جو چیک دیا تھا وہ باؤنس ہوگیا ہے۔

عباس جعفر ی پر اسلم خان نے جون 2018 کا مقدمہ دو سال بعد درج کروایا ہے۔