کورونا احتیاط؛ چین میں انوکھی گریچویشن تقریب

June 28, 2020

چین میں کورونا احتیاط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انوکھی گریجویشن تقریب منعقد کی گئی

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے سماجی فاصلے پر نہ صرف زور دیا جا رہا ہے بلکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سمیت ایک جگہ پر زیادہ لوگوں کے جمع ہونے سے بھی منع کیا جا رہا ہے جبکہ کئی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

چین میں کورونا احتیاط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انوکھی گریجویشن تقریب منعقد کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے وویان میں زرعی یونیورسٹی نے کورونا وبا کے تناظر میں اپنے سالانہ رزلٹ میں اگرچہ طلبا و طالبات کو یونیورسٹی آنے سے روک تو دیا لیکن اس ضمن میں منفرد طریقہ کار اختیار کیا۔

جس کے لیے ڈرائیو تھرو گریجویشن تقریب منعقد کی جس کے بعد طلباء نے ٹریکٹر پریڈ کے ساتھ ڈگریاں وصول کیں۔