کورونا کے مریضوں کو ایئر لائن کا ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے ، سی اے اے

June 28, 2020

سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے ایئرلائنز کو کورونا وائرس کے مریضوں کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا ہے ، فیصلے پر آج سے عملدرآمد ہوگا۔

سی اے اے نے کورونا مریضوں کو ایئر لائن میں سفر نہ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے مسافر کو ائیر لائنز ٹکٹ جاری نہیں کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق سی اے اے نے کورونا علامات پربورڈنگ کارڈز جاری کرنے سے بھی روک دیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کے لیے ائیر پورٹ پر ماسک ، سینیٹائرز اور سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔