مہوش حیات دوبارہ مدینہ منورہ جانے کیلئے بےتاب

June 28, 2020

پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور شوبز پرسنالٹی مہوش حیات نے روضہ رسولﷺ پر حاضری کی اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔

انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مسجد النبویﷺ کے احاطہ میں گنبدِ خضریٰ کے قریب لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔

مہوش حیات نے اپنے پیغام میں ایک شعر تحریر کیا جو کچھ یوں ہے:

اے مدینے کے زائر خدا کے لیے، داستانِ سفر مجھکو یوں مت سنا

بات بڑھ جائے گی ، دل تڑپ جاۓ گا، میرے مُحتاط آنسو چھلک جائیں گے

انھوں نے مزید پوسٹ کیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ان مقدس اور مبارک لمحات کو دوبارہ دیکھنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتیں۔