بلاول بھٹو کی کورونا سے متعلق سماجی ذمے داری کی احسن مثال

June 28, 2020


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر سماجی ذمہ داری کی احسن مثال قائم کردی۔

متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے احتیاط کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری پریس کانفرنس کے دوران ماسک پہنے رہے اور اسے نہیں اتارا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے ماسک ہٹا کر میڈیا سے گفتگو کی تھی۔

چیئرمین پی پی پی پریس کانفرنس کے دوران بار بار سینی ٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔