مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 3 کشمیری شہید

June 29, 2020

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی قابض فورسز کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

بھارتی فورسز نے اننت ناگ میں محاصرہ کیا اور اس آڑ میں فائرنگ کرکے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

ادھر قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی ہے جبکہ ضلع اسلام آباد کے علاقے رونی پورہ کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کردیئے ہیں۔