کورونا بحران تباہ کن اور ڈراؤنے خواب کی طرح ہے، بورس جانسن

June 30, 2020

لندن (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا بحران کو برطانیہ کے لیے تباہ کن اور ڈراؤنا خواب قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران برطانیہ کے لیے تباہ کن ہے لیکن اس کے خلاف اقدامات کی تحقیقات کے لیے یہ وقت موزوں نہیں ہے۔ انہوں نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی تحقیقات کے حوالے سے کہا کہ یہ برطانیہ کے لیے یقیناً ایک ڈراؤنا خواب ہے اور ملک اس وقت ایک گہرے بحران سے دوچار ہے، لہٰذا یہ وقت اقدامات کی تحقیقات کیلئے موزوں نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے سینئر مشیر ڈومینیک کومنگز کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت اچھے سے معاملات سمجھنے والے انسان ہیں۔