پاک بھارت سفارتی تعلقات آج تاریخ کی کم ترین سطح پر آجائینگے

June 30, 2020

لاہور ( خالد محمود خالد) مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور دنیا کی تاریخ کے بد ترین لاک ڈاؤن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات آج تاریخ کی کم ترین سطح پر آجائیں گے جب بھارتی حکومت کے فیصلے کے مطابق نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے 140؍ کے قریب سفارتکاروں اور افسروں کی پاکستان واپسی ہو جائے گی۔ فیصلوں کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتی عملے کے 8؍ ارکان سمیت 38؍ ملازمین پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔