جام پور میں پولیو کا کیس سامنے آگیا

June 30, 2020

فاضل پور(نامہ نگار)تحصیل جام پور کے علاقہ ٹبی لنڈان میں پولیو کا کیس سامنے آگیا تین سالہ مزمل میں معمولی بیماری کے حملے کی وجہ سے بچے کے پورے جسم کے اعضاء متاثر ہوئے ہیں اور دونوں پاؤں بھی ٹیڑھے ہو گئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل جام پور ڈاکٹر ریاض حسین مستوئی پر مشتمل محکمہ صحت کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچے کا معائنہ کرنے کے بعد پورے علاقہ کی سیمپلنگ شروع کر دی ہے۔