چین کی ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کی منظوری

June 30, 2020

چین کی نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کی منظوری دے دی۔

بیجنگ کا کہنا ہے کہ قانون کا مقصد بغاوت، علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور غیر ملکی افواج کی ملی بھگت سے نمٹنا ہے کیونکہ یہ سب ہانگ کانگ میں استحکام کیلئے ضروری ہے۔

ہانگ کانگ کے رہنما کیری لیا م نے اپنی ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں باقاعدہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اس قانون سازی پر تبصرہ کریں کیونکہ بیجنگ میں میٹنگ ابھی جاری ہے۔