ناظم آباد میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

July 01, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت 17 سالہ غلام مصطفی ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی، متوفی کو گھر میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگا ۔