سونے کی قیمت میں فی تولہ100 روپے کااضافہ

July 01, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سونے کی قیمت میں فی تولہ 100روپے کااضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالرکی کمی سے1770ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 4500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے 89ہزار592روپے ہوگئی لیکن چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے مستحکم پر رہی۔