کابینہ کمیٹی روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر بحث کرے گی

July 01, 2020

اسلام آباد (طارق بٹ) نجکاری پر کابینہ کمیٹی (سی سی او پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل، مین ہٹن، نیویارک کی نجکاری پر بحث کرے گی۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 19 جون کو جاری خفیہ، انتہائی ضروری نوٹس کے مطابق سی سی او پی کا اجلاس بدھ کو ہوگا تاہم رابطہ کرنے پر سیکریٹری نجکاری وزارت/کمیشن رضوان ملک نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے سیشن کے باعث اجلاس بدھ یا جمعرات کو ہوسکتا ہے۔ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی سمری ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ دفتر وزیر اعظم میں ہونے والے اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ حفیظ شیخ کریں گے۔