مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے، عبدالحمید لون

July 01, 2020

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر سفاکیت دہرائی ہے، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے۔

عبدالحمید لون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 70 سالہ شہری کو گاڑی سے اتار کر گولی مار کر شہید کیا، شہيد شہری کا 3 سال کا نواسہ اس کی لاش پر بيٹھا روتا رہا۔

عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارتی پوليس 70 سالہ شہری کی لاش پر پاؤں رکھ کر تصاوير بناتی رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری ہمیں کب انصاف فراہم کرے گی، بھارتی سفاک فوج کو کشمیری عوام کو قتل کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے۔