• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے بزرگ کو کار سے اتار کر قتل کر دیا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے بزرگ کو کار سے اتار کر قتل کر دیا


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں 60 سالہ بزرگ کو ان کے 3 سال کے نواسے کے سامنے قتل کر دیا گیا۔

قابض بھارتی فورسز کی بربریت کا واقعہ سوپور میں پیش آیا ہے جہاں بزرگ کو کار سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

نواسہ معجزانہ طور پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے محفوظ رہا، بچہ سہما ہوا نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا اور مدد کو پکارتا رہا۔

60 سالہ شہید بشیر احمد خان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے اس کے والد کو کار سے اتار کر گولیاں ماریں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ، اسلام آباد میں بچے سمیت 4 کشمیری شہید

شہید کے اہلِ خانہ کے مطابق بشیر احمد خان سامان لینے کا کہہ کر گھر سے سوپور جانے کے لیے نکلے تھے۔

تازہ ترین