پیوٹن کے 2036ء تک روس کے صدر رہنے کی راہ ہموار

July 02, 2020


روس میں ہوئے ریفرنڈم کے بعد ولادیمیر پیوٹن کے 2036ء تک روس کے صدر رہنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

روسی الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق روس کے 73 فیصد شہریوں نے ریفرنڈم میں مجوزہ آئینی اصلاحات کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

مجوزہ آئینی اصلاحات کے بعد روسی صدر کو مزید دو بار کے لیے صدر بننے کا اختیار مل گیا ہے۔

پیوٹن کی موجودہ مدت صدارت 2024ء میں ختم ہورہی ہے۔ دوسری جانب ولادیمیر پیوٹن کے مخالفین نے ریفرنڈم کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔