شاہد آفریدی نے کشمیریوں کی حالتِ زار بیان کرتی تصویر شیئر کردی

July 02, 2020


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز سے وائرل بھارتی افواج کی معصوم کشمیریوں پر جاری جارحیت کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی۔‘

سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹاؤن علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ’ایک بچہ اپنے نانا کے گولیوں سے چھلنی جسم اور فوجیوں کے مابین پھنس گیا۔‘

سابق کپتان نے3 سالہ بچے جسے سیکیورٹی اہلکار، سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کی زد میں آنے والے نانا کی لاش سے دور محفوظ مقام پر جانے کا اشارہ کررہا ہے۔

شاہد آفریدی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی۔‘

واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا۔

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ نسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے جو ایک طویل عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔