لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، نیوزی لینڈ کے وزیرِ صحت مستعفی

July 02, 2020

نیوزی لینڈ کے وزیرِ صحت ڈیوڈکلارک لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے اور حکومت کے کورونا سے متعلق اقدامات پر تنقید کرنے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ڈیوڈ کلارک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مستعفی ہونے کا صحیح موقع ہے کیونکہ اس وقت ملک میں مقامی منتقلی کے کیسز نہیں ہیں، وہ بطور وزیرِ صحت اپنے فیصلوں کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور اگر وہ اپنے عہدے پر کام جاری رکھتے ہیں تو یہ اُن کے خیال میں حکومت کے عالمی وبا کے خلاف ردِ عمل سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہو گا ۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن نے ڈیوڈ کلارک کی جانب دیا گیا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ کلارک نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ ساحل پر جا کر لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔