گزشتہ ایک ماہ میں سشانت نے 50سم کارڈ بدلے، شیکھر ثمن

July 03, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی معاملے کو حل کرنےکے لئے پولیس جہاں مسلسل لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ وہیں کئی شخصیات اور سیاسی لیڈروں کی طرف سے اس معاملے میں سی بی آئی انویسٹی گیشن کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔حال ہی میں اداکار شیکھر سمن نے سشانت سنگھ راجپوت کے گھر جاکر ان کے والد سے بات چیت کی اور حکومت سے اس میں سی بی آئیانویسٹی گیشن کروانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے پھر اس بات کو دہرایا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ ایک قتل ہے۔اداکار شیکھر سمن نے حال ہی میں سشانت سنگھ راجپوت کو انصاف دلانے کیلئے جسٹس فار سشانت فارم مہم کا آغاز کیا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے والد سے ملنے کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے ان سوالوںکو اٹھایا، جو یہ اشارہ کررہے ہیں کہ یہ خودکشی نہیں قتل ہے۔ سشانت کے گلے کے نشان، ان کی خودکشی نوٹ نہ چھوڑنا کے ساتھ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ جانچ کا موضوع کیوں گزشتہ ایک ماہ میں سشانت نے 50سم کارڈ بدلے تھے۔سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اقربا پروری (نیپوٹزم) پر ایک بحث شروع ہوگئی ہے۔ نوجوانوں کا الزام ہے کہ بولی وڈ میں نیپوٹزم کا شکار ہونے والے ابھرتے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی ہے۔ شیکھر سمن نے ایک مرتبہ پھر سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔شیکھر سمن نے اس سے پہلے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فلم انڈسٹری کے تمام شیر بننے والے بزدل سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کے قہر سے چوہے بن کربل میں گھس گئے ہیں۔دھوکے باز لوگ بے نقاب ہوگئے ہیں۔ بہار اور بھارت خاموش نہیں بیٹھنے والے جب تک قصورواروں کو سزا نہیں دی جاتی۔ بہار زندہ باد۔سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے فلمی دنیا میں ہنگامہ برپا ہے۔ جہاں ایک طرف سشانت سنگھ راجپوت کے مداح یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر کس وجہ سے انہوں نے خودکشی جیسا قدم اٹھایا۔ وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا پر نیپوٹزم کے حوالے سے الگ ہی بحث چھڑی ہوئی ہے۔ ان سب کے درمیان سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس پر پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔