کنٹونمنٹ بورڈز کے رہائشی ٹیکس کے چالان آن لائن ادا کرسکیں گے

July 03, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان کی ای گورننس کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ون لنک اور کنٹونمنٹ بورڈز کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کنٹونمنٹ کے رہائشی اپنے ٹیکس اور فیس کے چالان آن لائن ادا کرسکیں گے۔ کنٹونمنٹس کے رہائشی اب کسی بھی بینک کی موبائل ایپ، اے ٹی ایم اور آن لائن پورٹل سے ون بل آپشن میں چالان پر دیئے گئے چالان نمبر کو درج کرکے اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ میجر جنرل حسنات عامر گیلانی نے کہا کہ اس سہولت کی وجہ سے کنٹونمنٹس کے رہائشی بنا کسی بینک آنے کے اب گھر بیٹھے اپنے چالان کی ادائیگی کرسکیں گے۔