چین میں سب سے بڑے سمندری پل کا منصوبہ مکمل

July 03, 2020


چین میں دنیا کے سب سے طویل روڈ ریل کیبل پر لٹکے برج کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے، جسےشنگھائی سوژوو نانتونگ کا نام دیا گیا ہے جو دریائے یانگتیز پر پھیلا ہوا ہے۔

یہ پل 11 ہزار 72 میٹر طویل ہے اور یہ دنیا کا پہلا برج ہے جس میں روڈ۔ ریل کیبل ایک ہزار میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

چائنا ریلوے میجر برج انجنیئرنگ گروپ کمپنی کے ساتھ اسے تعمیر کرنے والے پروجیکٹ کنٹریکٹر ننگ چاؤشین نے بتایا کہ اس کے 2 کیبل ٹاور اس پک کے اہم ترین اسٹرکچر ہیں

یہ دنیا کے مصروف ترین دریائی راستوں میں سے ایک ہے اور پل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کی زندگی طویل ہو۔

اس کی تعمیر کے لیے 73 ہزار کیوبک میٹر کنکریٹ اور 11 ہزار ٹن اسٹیل بار ہر ٹاور کے لیے استعمال کی گئی اور ہر ٹاور کی بلندی 110 منزلہ عمارت کے برابر ہے۔