ترکی، پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا، 41 افراد زخمی

July 03, 2020

ترکی کے صوبے سکاریہ میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکا سکاریہ کے علاقے ہیندک میں موجود فیکٹری میں ہوا، زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

دھماکے کے وقت فیکٹری میں 150 سے 200 افراد کام کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت فیکٹری میں 10 ٹن آتش گیر مواد موجود تھا۔