کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

July 03, 2020


اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: کینپ پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔