سرگودھا، استاد کی میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

July 03, 2020

پنجاب کے شہر سرگودھا میں نجی کالج کے استاد کی میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی پر استاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

سرگودھا پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق نجی کالج کے استاد نے طالبہ کو کالج میں کلاسزکے اجراء کا کہہ کر بلایا، دیگر طالبات نہ ہونے پر طالبہ واپس جانے لگی تو ٹیچر عادل حیات نے روک لیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بائیو کے ٹیچر عادل طالبہ کو گھر چھوڑنے کے بہانے اپنے فلیٹ پر لے گیا، طالبہ کو 4 گھنٹے تک فلیٹ پر رکھا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے طالبہ کی وڈیو بھی بنائی، نیم بیہوشی کی حالت میں کالج گیٹ پر چھوڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 26 جون کو پیش آیاتھا، 28 جون کو طالبہ کے والد محمد ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔