کانسٹیبل نعمان کی نمازجنازہ میں آئی جی سندھ ودیگر کی شرکت

July 04, 2020

کانسٹیبل نعمان کی نمازجنازہ میں آئی جی سندھ ودیگر کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھانہ بلوچ کالونی کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل نعمان کی نماز جنازہ ایس ایس یو ہیڈکوارٹر حسن اسکوائرمیں ادا کردی گئی ۔شہیدکانسٹیبل کی عمر 26سال اور اسکی تعیناتی مددگار 15 ساؤتھ بیس پر تھی جو ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے تھانہ بلوچ کالونی کی حدود میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوا ،نمازجنازہ میں آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے علاوہ رینجرز کے سینئرافسران شہید کے ورثا اور اہالیان علاقہ نےکثیرتعداد میں شرکت کی۔