وزیر اعظم کا سی پیک منصوبہ مکمل کرنے کا عزم

July 04, 2020

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک کے روشن مستقل کی ضمانت ہے۔

اس منصوبہ کو ہر حال میں مکمل کر کے اس کے ثمرات ہر خاص وعام پاکستانی تک پہنچائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سی پیک منصوبوں کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے ایک بہترین منصوبہ ہے اور پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے۔