کراچی: سائٹ سپر ہائی وے میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈکیت گرفتار

July 04, 2020

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق ملزمان سپر ہائی وے فیکٹری ایریا میں واردات کر رہے تھے کہ پولیس اطلاع ملنے پر جائے واردات پر پہنچ گئی۔

پولیس کے پہنچتے ہیں ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

زخمی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی میں فائرنگ سے ڈاکو زخمی، پتوکی میں 3 ڈکیت گرفتار

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ دونوں ملزمان کافی عرصے سے اس علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں کر رہے تھے، پولیس ان کے جرائم کی تفصیلات جمع کر رہی ہے۔